اردو

urdu

ETV Bharat / city

سہارنپور سے کسان جلد پہنچیں گے دہلی - delhi to take participate in farmer agitation

بھارتیہ کسان یونین تومر گروپ نے کہا کہ حکومت کسان مخالف تین قوانین کو ہم پر تھوپنا چاہتی ہے جس کی مخالفت میں ہم کسانوں کے مظاہرے میں شامل ہونے دہلی جائیں گے۔

farmer of saharanpur
farmer of saharanpur

By

Published : Dec 4, 2020, 1:19 PM IST

دہلی میں کسانوں کے زیر اہتمام زرعی قانون کو لے کر چل رہے احتجاجی مظاہرے کو دیکھتے ہوئے اترپردیش کے کسانوں میں بھی حکومت کے تئیں غم وغصہ نظر آرہا ہے، اسی تناظر میں آج بھارتیہ کسان یونین تومر گروپ کے کسانوں نے اسٹیٹ ہائی وے پر واقع سائی دھام مندر کے نزدیک ایک اجلاس کا انعقاد کیا جس میں قریب کے اضلاع کے کسانوں نے حصہ لیا۔

سہارنپور سے کسان جلد پہنچیں گے دہلی
اس موقع پر یونین کے قومی صدر نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کوچ کرنے کی بات کہی۔ تفصیل کے مطابق بھارتیہ کسان یونین تومر گروپ کے عہدے داران اور کارکنان اسٹیٹ ہائی وے پر واقع سائی دھام مندر کے نزدیک جمع ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے قومی صدر سنجیو تومر نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی جانب سے تھوپے گئے قانون کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا اور جب تک حکومت کی جانب سے ان تینوں قانون کو واپس نہیں لیا جاتا کسانوں کا احتجاج جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہلی میں چل رہے کسانوں کے احتجاج کو حمایت دینے کے لئے پالیسی بناکر ان کی حمایت کی جائے گی۔

سنجیو تومر نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت کسانوں کے مطالبات کو تسلیم نہیں کرتی ہے اور اس قانون کو ختم نہیں کرتی تو تومر گروپ کے سبھی کسان دہلی پہنچ کر کسانوں کے دھرنے کو مضبوط بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے اور حکومت کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لایا گیا یہ قانون کسان مخالف ہے اور یہ بڑے صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے لایا گیا ہے جسے کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تومر گروپ جلد ہی دہلی کوچ کریں گے۔ اس دوران تومر گروپ کے عہدیداران نے ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم دیوبند کو سونپا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details