اردو

urdu

ETV Bharat / city

دیوبند سڑک حادثہ میں ڈرائیور کی موت، پانچ افراد زخمی - دیوبند سڑک حادثہ میں ڈرائیور کی موت

ریاست اترپردیش کے ضلع سھارنپور کے دیوبند علاقہ میں اسٹیٹ ہایوے 59 کے فلائی اور سے اتر رہی تیز رفتار کار جی ٹی روڈ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے کار ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں تمام زخمی افراد کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ھے۔

Driver killed in Deoband road accident
دیوبند سڑک حادثہ میں ڈرائیور کی موت، پانچ افراد زخمی

By

Published : Sep 7, 2020, 5:02 PM IST

اطلاعات کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے تھانہ بگا والا کے گاؤں ڈانڈا تیل پورہ کے رہنے والے پروین کمار اپنی بیمار بیوی نیتی کو دوا دلانے کے لیے غازی آباد جارہے تھے، کار میں اس کی بیوی اور والد سمیت پانچ افراد سوار تھے، جیسے ھی پروین کی کار سب جیل دیوبند کے قریب پہنچی تو اچانک کار بے قابو ہوکر روڈ کے کنارے کھڑے ٹرک کے پیچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔

متوفی کے چچا

اس حادثہ میں کار چلا رہے پروین کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ اسکی بیوی نیتی، والد رہتو لال، سمیت جے کمار ولد کاشی رام، سنجے سینی ولد سریندر سینی، سمن زوجہ راجکمار شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں، حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو دیوبند سرکاری اسپتال میں داخل کرایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details