سہارنپور کے دیوبند علاقے میں لوک سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی منظوری سے جہاں پورے ملک میں مخالفت اور احتجاج کیا جارہا ہے وہیں دیوبندی علماء نے بھی اس بل پر اپنی سختمخالفت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل مسلمانوں کی مخالفت کرتا ہے اور یہی نہیں جب سے بی جے پی کی حکومت آئی ہے تب سے مسلسل مسلمانوں کے خلاف نئے نئے بل لاکر مسلمانوں کوپریشان کیا جارہا ہے اسی وجہ سے ہم اپنی تمام تنظیموں سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کی پُرزور مخالفت کیا جائے۔
سب کا ساتھ سب کا وکاس جیسے وعدوں کا کیا ہوا؟ - مفتی اسد اور شہریت ترمیمی بل
دیوبند علماء کے مطابق بی جے پی حکومت مسلسل مسلمانوں کے خلاف بل لاکر پریشان کررہی ہے ہم اپنی تمام تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہریت ترمیمی بل کی پُرزور مخالفت کی جائے۔

مولانا قاری مصطفی
دیوبند علماء
مولانا قاری مصطفی نے کہا کہ یہ صحیح نہیں ہے کیونکہ یہ بل ملک میں بٹوارے کا مطالبہ ہے اگر بل ہی لانا ہے توایسا بل لایا جائے جس سے کی ملک میں رہنے والے تمام افراد کوفائدہ ہو اور اس ملک میں مذہب کے لحاظ سے بل لانے کا کوئی معاملہ ہی نہیں بنتا ہے۔