اردو

urdu

ETV Bharat / city

دارالعوام دیوبند میں جمہوریت کا جشن

ملک بھر میں آج 72 ویں یوم جمہوریہ کا جشن جاری ہے اسی ضمن میں دارالعوام دیوبند، وقف دارالعلوم سمیت دیگر دینی اداروں میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور عوام کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی گئی۔

دینی اداروں میں یوم جمہوریہ کے موقع پر جھنڈا پھہرایا گیا اور عوام کو مبارکباد پیش کی گئی

By

Published : Jan 26, 2021, 11:35 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے قصبہ دیوبند میں واقع عالمی شہرت یافتہ ادارے دارالعلوم دیوبند، وقف دارالعلوم سمیت دیگر دینی اداروں میں یوم جمہوریہ کے موقع پر جھنڈا پھہرایا گیا اس موقع پر علماء کرام نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے اس ملک کو آزاد کرانے کے لیے جو قرنیاں دی ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے اور ان کے نقش قدم پر چل کر ہی اس ملک میں امن و امان، بھائی چارہ، جذبہ اخوت، آپسی رواداری و باہمی ہمدردی کے پیغام کو عملی طور پر عام کرنے کی کوششیں جاری رکھنی ہوں گی۔

دارالعلوم دیوبند میں جشن یوم جمہوریہ

انہوں نے کہا کہ آج یوم جمہوریہ کا 72 واں جشن ہے، اس سے پورے ملک میں امن بھائی چارے کا پیغام جاتا ہے۔

علماء کرام نے ملک کی عوام سے بزرگوں کے نقشہ قدم پر چلنےاور ان کی تعلیمات کو اپنی زندگی اتار نے کی اپیل کی۔

مولانا اشرف عباس استاذ حدیث دارالعوام دیوبند

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 72 ویں یوم جمہوریہ کا جشن منایا جارہا ہے اور راج پتھ پر پوری دنیا کے سامنے بھارت اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے جبکہ یہاں کی تہذیب و تمدن کی عکاسی جھانکیوں کے ذریعہ کرائی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details