اردو

urdu

ETV Bharat / city

خاتون کا قتل، ملزمین گرفتار - پولیس

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارن پور کے نکوڑ علاقے میں 28  اگست کو ایک گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کردیا گیا تھا۔

پیار کی خاطر بیوی کا قتل

By

Published : Sep 1, 2019, 11:15 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 3:01 AM IST

پولیس نے بتایا کہ 'قتل کے پیچھے معاشقے کا معاملہ ہے، ہلاک خاتون کے شوہر ستیش کمار کا اپنی بیوی کی خالہ زاد بہن کے ساتھ ناجائز رشتہ تھا، جس سے وہ شادی کرنا چاہتا تھا۔'

پیار کی خاطر بیوی کا قتل

جس کے بعد پولیس نے 72 گھنٹوں کے اندر واردات کا انکشاف کرتے ہوئے دو خواتین سمیت ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی دنیش کمار پی نے بتایا کہ '28 اگست کو نکوڑ کی رہنے والی خاتون ممتا کا قتل کردیا گیا تھا، اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ یہ قتل لوٹ اور ڈکیتی کی خاطر کی گئی ہے، قتل کے فوراً بعد ہی سینیئرسپرنٹنڈنٹ پولیس سہارن پور نے اس قتل کا انکشاف کرنے کے لیے ایک پولیس ٹیم تشکیل دی تھی۔'

پولیس نے بتایا کہ مونیکا کا اس کے شوہر سے طلاق کا مقدمہ بھی چل رہا تھا۔ مقتول کے شوہر نے اپنی اہلیہ کی خالہ کسم اور اس کی لڑکی مونیکا کے ساتھ مل کر مذکورہ واقعے کو انجام دیا تھا۔ قتل کی منصوبہ بندی ایک روز قبل کی گئی تھی۔

بتایا جا رہا کہ ستیش اپنی گرل فرینڈ مونیکا کو دہرہ دون سے لایا تھا اور 28 اگست کو صبح 8 بجے ستیش اپنے دو بچوں اور اپنے والد کے ساتھ گھر سے باہر گیا جس کے بعد دونوں ماں بیٹیوں نے مل کر قتل کی واردات کوانجام دیا۔

پولیس نے کہاکہ مونیکا نے ممتا کا ہاتھ پکڑا اور اس کی ماں کسم نے ممتا کا گلا گھونٹ کر اس کو ہلاک کردیا۔

ساتھ ہی خاتون نے مقتول کے سرپر بھی حملہ کیا،جس کے سبب اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی،آج ایس ایس پی سہارنپور نے تینوں کوگرفتار کرکے واردات کا انکشاف کردیاہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 3:01 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details