ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے ناگل علاقہ میں ایک سڑک حادثہ میں میاں بیوی کی موقع پر ہی موت ہوگئی، حادثہ کے بعد اہل خانہ میں کہرام مچ گیا اور موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق آج دوپہر تحصیل دیوبند علاقہ کے موضع گاؤں انبہٹہ شیخاں کے رہنے والے 30 برس کے اونیش عرف سیٹو اپنی 28 برس کی اہلیہ نشا کو بائک پر ساتھ لے کر ہائی وے سے گاگلہیڑی کی جانب جارہا تھا۔
اس وقت وہ بڈھولی میں واقع ریلوے کراسنگ برج پر چڑھنے لگا تو نامعلوم گاڑی نے ان کی بائک کو زور دار ٹکر ماردی، حادثہ اتنا زبردست تھا کہ اونیش نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ نشا شدید طور پر زخمی ہوگئی۔