ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ روز ایک اور مزدور کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد سہارنپور میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 213 ہوچکی ہے۔
سہارنپور میں کورونا کا ایک اور معاملہ - کورونا سے ؑلاقے میں خوف
سہارنپور میں گزشتہ روز کورونا وائرس کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ضلع میں متاثرین کے ساتھ ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی کافی ہے لیکن باہر سے آنے والے لوگوں میں کورونا کے پائے جانے سے علاقے کے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔
سہارنپور میں ایک اور کورونا کا نیا معاملہ
ایک کورونا متاثر شخص کے صحتیاب ہونے پر اسے گھر روانہ کیا جا چکا ہے ضلع میں اب 190مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کرونا کے 23 متاثر اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں کورونا متاثرین افراد کو فتح پور کے کورونا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، کچھ روز قبل سہارنپور میں حیدرآباد سے لوٹے بھلسوا کے رہنے والے ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔انہیں سرسوتی بہار اسکول کے قرنطینہ میں داخل کیا گیا ہے۔