اردو

urdu

ETV Bharat / city

کسان بل کی مخالفت میں کانگریس نے کیا احتجاج - حکومت کے خلاف نعرہ بازی

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں آج کانگریس کارکنان نے کسان بل کی مخالفت کو لیکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کانگریس کارکنان کا کہنا تھا کہ یہ بل کسان مخالف ہے اور اس بل کو فوراً واپس لیا جائے، ورنہ پورے ملک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔

Congress protests against farmers' bill
کسان بل کی مخالفت میں کانگریس نے کیا احتجاج

By

Published : Sep 24, 2020, 8:48 PM IST

سہارنپور کے حقیقت نگر میں کانگریس کارکنان جمع ہوئے اور پارلیمنٹ میں منظور کیے گئے کسان بل کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کانگریس کارکنان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں منظور کیا گیا بل کسان مخالف ہے، جو کسان کے حق میں نہیں ہے۔ اس بل کے ذریعہ کسانوں کو مار دیا گیا ہے اور اگر یہ بل واپس نہیں لیا گیا تو کانگریس پورے ریاست میں بڑی تحریک چلانے پر مجبور ہوگی۔

ویڈیو

اس دوران دھرنے کے مقام سے لیکر کلکٹریٹ احاطہ تک کانگریس کارکنان نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ بعد ازیں کانگریس کارکنان نے سٹی مجسٹریٹ کو صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم دے کر بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

اس دوارن کانگریس کارکنان کے ذریعہ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈلائن کی زبردست طریقے سے دھجیاں اڑائی گئیں۔ نہ تو سماجی دوری کا خیال رکھا گیا اور نہ ہی لوگوں نے ماسک لگایا ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details