میٹنگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راؤ قیصر سلیم نے کہا کہ 'گزشتہ 3 مارچ کو نکوڈ میں ہوئی کسان پنچایت تاریخی رہی، راشٹریہ لوک دل کے ہر ایک کارکن کی محنت رنگ لائی راشٹریہ لوک دل کی جانب سے تمام کارکنان کو مبارکباد دینا شہر سہارنپور کے سبھی کارکنان کے لیے عزت کی بات ہے۔
راؤ قیصر نے کہا کہ ضلع پنچایت انتخابات سر پر ہے، راشٹریہ لوک دل شہر سہارنپور میں اپنے بل بوتے پر ضلع پنچایت انتخابات میں امیدوار اتارے گی۔ انہوں نے کارکنان سے کہا کہ' 15 مارچ تک سبھی امیدواروں کے فارم ضلع صدر کے پاس جمع کرا دیں۔ اس کے بعد ایک کمیٹی بناکر سبھی کے ناموں پر بات کی جائے گی۔