اردو

urdu

ETV Bharat / city

کافی ود کرن کی طرز پر کافی ود کمشنر مہم کا آغاز - کافی وتھ کمشنر مہم کا آغاز

سہارنپور کے ضلع کمشنر سنجے کمار نے کافی ود کرن کے طرز پر ضلع میں پلازمہ دینے والوں کے ساتھ کافی ود کمشنر مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ کورونا متاثرہ مریضوں کی جان بچائی جاسکے۔

District Commissioner Sanjay Kumar
ضلع کمشنر سنجے کمار

By

Published : Sep 24, 2020, 8:06 PM IST

کورونا وائرس کے اس دور میں ہر کوئی خوف زدہ ھے، 40لاکھ کی آبادی والے ریاست اترپردیش کے ضلع سھارنپور میں کورونا مریضوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہوچکی ھے، جبکہ 86مریضوں کی موت بھی ہوچکی ھے۔

کافی وتھ کرن کی طرز پر کافی وتھ کمشنر مہم کا آغاز

کورونا کے علاج میں پلازمہ تھریپی بہت کارگر ثابت ہو رہا ہے، لیکن ضلع سھارنپور میں پلازمہ کے لیے کوئی بھی شخص سامنے نہیں آرہا ہے، جس کی وجہ سے ضلع کمشنر سنجے کمار نے ایک مہم کی شروعات کی ہے۔

ضلع کمشنر اس مہم کے ذریعہ پلازمہ دینے والوں کے ساتھ کافی پیے گے اور اس کی حوصلہ افزائی کے لیے سرٹیفکیٹ بھی دیں گے تاکہ دوسرے افراد بھی اس کام میں حصہ لیں۔

کمشنر سنجے کمار کا مقصد ہے کہ کورونا سے ہو رہی اموات کو کم کیا جاسکے، واضح رہے کہ پلازمہ وہی لوگ دے سکتے ہیں جو کورونا وائرس سے جنگ جیت کر آئے ہوں، پلازمہ دینے والوں کے جسم سے 200 ایم ایل پلازمہ لیا جاتا ھے، پلازمہ دینے والوں کی فہرست تیار کی جائے گی، ضرورت پڑنے پر گروپ کے مطابق لوگوں کا پلازمہ لیا جائے گا،

ABOUT THE AUTHOR

...view details