اردو

urdu

ETV Bharat / city

مایاوتی دوراقتدار میں احتجاجیوں کے خلاف دائر مقدمات کو واپس لیا گیا

پرموشن میں ریزرویشن کو لے کر بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے دور اقتدار میں ہوئے احتجاجی مظاہرہ میں 500 افراد پر مقدمات درج کئے گئے تھے، جسے موجودہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے واپس لیا ہے۔

Cases filed against protesters during Mayawati's tenure were withdrawn
مایاوتی دوراقتدار میں احتجاجیوں کے خلاف دائر مقدمات کو واپس لیا گیا

By

Published : Jan 24, 2021, 7:06 PM IST

ریاست اترپردیش کی سابقہ مایاوتی حکومت میں پروموشن میں ریزرویشن کے لئے ایک تحریک چلائی گئی تھی، جس میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے اور ٹرینیں بھی روکی گئی تھیں۔

مایاوتی دوراقتدار میں احتجاجیوں کے خلاف دائر مقدمات کو واپس لیا گیا

اس معاملہ کو لے کر پانچ سو افراد کے خلاف مقدمات قائم کئے گئے تھے، اس معاملہ میں اتراکھنڈ کے بی جے پی رکن اسمبلی دیش راج کرنوال اور ان کی اہلیہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، ان لوگوں نے طویل وقت تک مقدمات واپس لینے کی لڑائی لڑی لیکن مایاوتی حکومت میں ایسا نہیں ہوا۔ اس کے بعد ریاست میں آئی سماجوادی پارٹی حکومت میں بھی یہ مقدمات واپس نہیں ہوئے۔

لیکن اترپردیش میں بی جے پی حکومت کے آنے کے بعد رکن اسمبلی دیش راج کرنوال نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ترویندر راوت کے ذریعہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے مذکورہ تمام مقدمات واپس لینے کی مانگ کی۔ وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے مذکورہ تمام مقدمات کو واپس لینے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں:بنارس:محکمہ صحت نے بیٹیوں کی پیدائش پر جشن منایا

وزیر اعلی اترپردیش کے اس بڑے فیصلے کے بعد رکن اسمبلی دیش راج کرنوال نے پریس کانفرنس کرکے وزیر اعلیٰ اترپردیش اور وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ کا شکریہ اداکیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details