سہارنپور: پارٹی کارکنان نے کمشنر آفس تک روڈ مارچ نکالا اور سٹی مجسٹریٹ کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کو ایک میمورنڈم ارسال کیا۔ ملک بھر میں کسان بل کو لیکر ہو رہے احتجاجی مظاہروں کے سبب سہارنپور میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، جس میں بھیم آرمی اور آزادی سماج پارٹی کے ذریعہ بھی روڈ شو نکال کر نعرہ بازی کی گئی۔
زرعی قانون کے خلاف بھیم آرمی نے کیا احتجاج - بھیم آرمی و آزاد سماج پارٹی
بی جے پی حکومت کے ذریعہ لائے گئے زرعی قانون کی مخالفت میں آج سہارنپور میں بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
زرعی قانون کے خلاف بھیم آرمی نے کیا احتجاج
پارٹی کارکنان نے کمشنر دفتر تک روڈ شو نکالا۔ اس دوران پارٹی کارکنان نے بی جے پی اور کانگریس پارٹی کو ایک سکے کے دو پہلو بتایا۔ پارٹی کارکنان نے بی جے پی مردہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔ بھیم آرمی و آزاد سماج پارٹی نے اپنے مختلف مطالبات کو لیکر سٹی مجسٹریٹ کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کے نام ایک میمورنڈم بھیجا۔ اس دوران شہر کا ٹریفک نظام متاثر رہا۔