اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج - ریاست اتر پردیش

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں گنے کے بقایہ ادائیگی اور پرچی نہ ملنے سمیت مختلف مسائل کو لیکر بھارتیہ کسان یونین نے ایس ڈی ایم آفس پر دھرنا دیتے ہوئے احتجاج کیا۔

بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج
بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج

By

Published : Nov 26, 2019, 2:00 PM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر سہارنپور میں کسان یونین کارکنوں نے ایس ڈی ایم کو ایک میمورنڈم سونپ کر تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان بڑی تعداد میں ایس ڈی ایم آفس پہنچے اور دھرنے پر بیٹھ گئے۔

یونین کے منڈل جنرل سکریٹری ڈاکٹر منی کانت بھاردواج نے بتایا ہے کہ یونین کارکنوں نے کئی بار افسران کسانوں کے مسائل،گنےّ کے بقایہ اور پرچی نہ ملنے کی شکایت کی ہے۔ لیکن افسران ان کی شکاتیوں پر توجہ نہیں دے رہے ہیں،اس وجہ سے کسان احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔

تحصیل صدر ایشور چند آریہ اور بلاک صدر چودھری راج پال سنگھ نے کہا کہ گنے کے بقایہ کی عدم ادائیگی کے سبب کسان معاشی بحران سے دوچار ہیں۔

کارکنوں نے کہا کہ کسانوں کے گنے کی بقایا قیمت کی فوری ادائیگی کی جائے۔ ناگل میر پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پیدل چلنے والوں کے لئے فٹ پاتھ بنایا جائے، ناصر پور اور ڈنگولی میں آبادی کے درمیان راستے سے غیر قانونی قبضہ ہٹانے ، ناگل اور پہاڑ پور کو ملانے والی چک روڈ کی تعمیر اور نگلی مہناز میں بجلی کی اوور لوڈنگ کی پریشانی سے نجات دلانے کی مانگ کی ہے۔

کسانوں نے مذکورہ مسائل سے متعلق ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کو دیتے ہوئے تمام مسائل کا جلد از جلد حل کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ اس دوران ایس ڈی ایم راکیش کمار نے کسانوں کو جلدی ہی تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details