بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان کی جانب سے آج کلکٹریٹ احاطہ میں کارکنان سطح کی ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ جہاں 28 تاریخ کو ہونے والے مہا پنچایت کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
غور طلب ہے کہ اس مہا پنچایت میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت بھی شرکت کرنے والے ہیں جس پر کارکنانوں نے ان کی آمد اور پروگرام کے نظم و ضبط پر تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ کے سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے بھارتیہ کسان یونین کے ریاستی نائب صدر چودھری ونے کمار نے بتایا کہ آنے والی 28 تاریخ کو راکیش ٹکیت ضلع میں آرہے ہیں اور وہ ایک مہا پنچایت سے خطاب کریں گے۔'انہوں نے کہا کہ' حکومت احتجاج کرنے والے کسانوں کے تعقل سے غلط خبریں پھیلارہے ہیں، حکومت کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ احتجاج کرنے والے کسانوں کا تعلق ایک برادری سے ہے جو سراسر غلط ہے، اس تحریک میں سبھی برادری کے کسان حصہ لے رہے ہیں۔'