ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقے میں،شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بہوجن کرانتی مورچہ کے 'بھارت بند' کااثر دیکھنے کو ملا، خاص طور پر مسلم علاقوں میں بند کا زبردست اثر دیکھنے کا ملا بازاروں میں بھی بند کا اثر دیکھا گیا، لیکن اس کے بر عکس اکثریتی فرقہ آبادی کے علاقوں میں دکانیں مکمل طورپر کھلی رہیں۔
اطلا ع کے مطابق بھارت بند کی اپیل کے سبب شہر کے مسلم علاقوں میں بازار پوری طرح بند رہا، جبکہ ملی جلی آبادی میں بند ملا جلا اثر دیکھنے کوملا، خاص طورپر اکثریتی فرقہ کے لوگوں میں حسب دستور دکانیں کھلی نظر آئیں۔
بازار بند کے سبب صبح سے ہی پولیس انتظامیہ اور ایس پی دیہات ودھیا ساگر مشر نے فورسز کے ساتھ بازاروں میں گشت کیا، انہوں نے لوگوں سے دکانیں کھولنے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں ہر طرح کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں: پرشانت کشور اور پون ورما، جنتادل یو سے معطل