اردو

urdu

ETV Bharat / city

سہارنپور: 6 دسمبر پر امن گزرا - بابری مسجد کی شہادت کی برسی

بابری مسجد رام جنم بھومی ملکیت تنازع کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پہلے 6دسمبر (بابری مسجد کا یوم شہادت) کے دن ضلع انتظامیہ کافی مستعد رہی۔

سہارنپور: 6 دسمبر پر امن گزرا
سہارنپور: 6 دسمبر پر امن گزرا

By

Published : Dec 6, 2019, 11:03 PM IST


بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر ضلع سہارنپور کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا علان کیا گیاتھا جبکہ انتہائی حساس علاقوں میں پولیس گشت جاری تھی جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

سہارنپور: 6 دسمبر پر امن گزرا

حالانکہ 6 دسمبر کو جمعہ کا دن ہونے کے سبب بھی انتظامیہ کافی پریشان تھی، گزشتہ روز ضلع کلکٹر آلو ک کمار پانڈے نے ہدایت نامہ جاری کرکے ضلع کے تمام تعلیمی اداروں کو 6 دسمبر کے دن بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔

انہوں نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ 'جو لوگ اسکول کالج کھلیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
6 دسمبر کے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ پوری طرح الرٹ تھی حالانکہ ضلع بھر کا ماحول پرسکون رہا اور کہیں سے بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تمام حساس و انتہائی حساس علاقوں میں پولیس گشت کے ساتھ ہوٹلوں، بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشنز وغیرہ پر چیک پوسٹ بنایا گیا تھا اتنا ہی نہیں بلکہ خفیہ محکمہ بھی پوری طرح الرٹ رہا اور دن بھر کی ٹینشن کے بعد شام میں انتظامیہ نے راحت کی سانس لی۔

اس سے قبل گزشتہ روز ضلع کلکٹر نے اعلیٰ افسران کی میٹنگ کرکے ضروری ہدایات دیں اور 6 دسمبر کو ضلع کے تمام اسکول کالج بند رکھنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو تعلیمی ادارے بند نا رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details