سہانپور: آج پرچہ نامزدگی کے آخری دن حافظ عمیر مدنی نے سہارنپور ضلع کلکٹریٹ پہنچ کر آئی ایم آئی ایم کے امیدوار کے طور دیو بند سیٹ سے اپنا پرچہ داخل کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے والد والد و سابق وزیر مولانا مسعود مدنی بھی تھے۔ UP Assembly Election 2022
ایم آئی ایم کے امیدوار عمیرمدنی نے دیوبند سیٹ سے پرچہ داخل کیا مدنی خاندان میں آزادی کے بعد سے مرحوم مولانا اسعد مدنی اور ان کے بڑے بیٹے مولانا محمود مدنی سیاست میں سرگرم رہے ہیں اور راجیہ سبھا کے بھی رکن رہے ہیں لیکن ان کی وابستگی زیادہ تر کانگریس اور سماج وادی پارٹیوں کے ساتھ زیادہ رہی۔
خود مولانا مسعود مدنی کانگریس سے وابستہ رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ان کے بیٹے حافظ عمیر مدنی نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز ایک مسلم قیادت والی سیاسی جماعت سے کیا ہے اور مدنی خاندان کی سیاسی راہ سے الگ راہ اختیار کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Owaisi Announces Alliance for UP Polls: اترپردیش میں ایم آئی ایم کا پانچ پارٹیوں کے ساتھ اتحاد
21 جنوری سے 28 جنوری تک پر چہ نامزدگی داخل کر نے والوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔ آج پرچہ نامزدگی کے آخری دن 35 امیدواروں نے پرچے داخل کیے ہیں۔ MIM Candidate in Saharanpur
اس کے بعد پرچوں کی جانچ اور واپسی کا مرحلہ شروع ہوگا جس کے بعد ہی یہ صاف ہوسکے گا کہ ضلع سہارنپور کی سات سیٹوں پر کل کتنے امیدوار اپنی قسمت آز مائیں گے۔