حکومت کی اجازت سے ہی دارالعلوم دیوبند میں تعلیمی سیشن کا آغاز ممکن - ای ٹی وی بھارت اردو
دارالعلوم دیوبند میں تقریباً پانچ ہزار طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ دیوبند میں دارالعلوم نامی دو ادارے ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی شہرت یافتہ اسلامی تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند میں تدریسی سرگرمیاں گزشتہ نو مہینے سے بند ہیں ریاست میں تعلیمی اداروں کے دوبارہ شروع ہونے کے پیش نظر دارالعلوم کے منتظمین کو بھی یقین ہے کہ اس ادارے میں بھی تعلیمی سیشن جلد شروع ہوجائے گا۔
دارالعلوم دیوبند میں تقریباً پانچ ہزار طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ دیوبند میں دارالعلوم نامی دو ادارے ہیں۔ دارالعلوم وقف میں تقریباً دو ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ مولانا عبد اللہ جاوید نے بتایا کہ فی الحال دارالعلوم وقف میں طلبہ کو آن لائن تعلیم دی جارہی ہے اور دارالعلوم رجسٹرڈ کے نائب مہتمم مولانا عبد الخالق مدراسی نے کہا کہ ان کا ادارہ سرکاری انتظامیہ سے اجازت حاصل کرنے کے بعد ہی تعلیمی کام شروع کرے گا۔
(یو این آئی)