اردو

urdu

ETV Bharat / city

Announcement Of Admissions in Darul Uloom Deoband: دوسال کے بعد دارالعلوم دیوبند میں داخلوں کا اعلان - darul uloom deoband news

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ دو سالوں سے عالمی شہرت یافتہ عظیم دینی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند میں داخلہ بند تھا ۔لیکن اب داخلے کی خواہش رکھنے والے طلباء کیلئے دارالعلوم دیوبند کی انتظامیہ نے داخلوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔Announcement Of Admissions in Darul Uloom Deoband

دوسال کے توقف کے بعد دارالعلوم دیوبند میں داخلوں کا اعلان
دوسال کے توقف کے بعد دارالعلوم دیوبند میں داخلوں کا اعلان

By

Published : Mar 2, 2022, 9:53 PM IST

آئندہ سال بعد رمضان سبھی جماعتوں میں دارالعلوم دیوبند کی مجلس تعلیمی نے نئے داخلے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ طور پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اعلان جاری کیا ہے۔Announcement Of Admissions in Darul Uloom Deoband

دوسال کے توقف کے بعد دارالعلوم دیوبند میں داخلوں کا اعلان
مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ حسب تجویز مجلس تعلیم ان شاء اللہ تعلیمی سال 2022۔2023 کے لیے جد ید طلبہ کا داخلہ لیا جائے گا۔ داخلہ کے لیے آنے والے جدید طلبہ مندرجہ ذیل ہدایات کے مطابق دارالعلوم دیوبند کا سفر کریں Visit To Darul uloom۔نئے طلبہ امتحان داخلہ کے لیے رمضان المبارک میں دارالعلوم کا سفر نہ کریں بلکہ اپنے مقام پر ہی رہ کر امتحان کی تیاری مکمل کریں۔امتحان داخلہ 8 شوال المكرم مطابق 9 مئی 2022 بروز پیر شروع ہوگا۔ فارسی برائے اول عربی تا سوم برائے چہارم عربی کے لیے درخواست داخلہ کی تقسیم 2 شوال المکرم 4 مئی 2022 بدھ سے 5 شوال المکرم مطابق 7 مئی 2022 سنیچر تک ہوگی۔



چہارم برائے پنجم عربی تا ہفتم براۓ دورہ حدیث شریف کے لیے درخواست داخلہ کی تقسیم 6شوال المکرم 4 مئی بدھ سے 8 مئی 2022 اتوار تک ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں سے کورونا کے سبب دارالعلوم دیوبند میں جدید داخلے نہیں ہوئے ہیں، 2019 کے بعد اب 2022 میں نئے داخلے ہوں گے، حالانکہ درمیان کے دو سالوں میں سبھی تعلیمی اداروں میں زبردست تعلیمی نقصان ہوا ہے، لیکن حالات کے سبب انتظامیہ نے حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق بدرجہ مجبوری یہ فیصلہ لیا تھا، لیکن اب پھر ادارے کی مجلسِ تعلیمی کی طرف سے جديد داخلے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد ادارہ میں داخلے کی خواہش رکھنے والے طلباء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details