اردو

urdu

ETV Bharat / city

سہارنپور: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کی کاروائی - سھارنپور میں بھیم آرمی پارٹی

ضلع سھارنپور میں بھیم آرمی پارٹی کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر ضلع انتظامیہ نے 20 نامزد اور تقریبا 500 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

Administration action on lockdown violation in Saharanpur
سہارنپور: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کی کاروائی

By

Published : Jul 23, 2020, 9:26 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے 20 نامزد اور تقریبا 500 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جس میں بھیم آرمی کے عہدیداران اور کارکنان کے نام بھی شامل ہیں۔

ایس پی سٹی ونیت بھٹناگر

ذرائع کے مطابق کووڈ-19 کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے صاف طور سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ کسی بھی پارٹی یا تنظیم کو کسی قسم کے پروگرام کرانے کی اجازت نہیں ہے اور اگر کوئی پارٹی یا تنظیم کی جانب سے بغیر اجازت کے پروگرام منعقد کیا جاتا ہے جس میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو پھر اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھیم آرمی کی جانب سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بغیر اجازت کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں 500 سے زائد کارکنان نے شرکت کی تھی۔

ایس پی سٹی ونیت بھٹناگر کے مطابق پارٹی کو کسی بھی قسم کے پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود بھیم آرمی کے کارکنان نے پروگرام کا انعقاد کیا تھا جس کی وجہ سے انتظامیہ اس پروگرام کی ویڈیو گرافی کراکر اب کاروائی شروع کی ہے جس میں پولیس نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے 20 نامزد اور تقریبا 500 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details