اردو

urdu

ETV Bharat / city

سہارنپور: اے بی وی پی نے ڈی ایم کو میمورنڈم پیش کیا - ای ٹی وی بھارت اردو

کارکنان نے شہر کے تمام اسکولوں میں این سی ای آر ٹی کے نصاب کو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔

Saharanpur
Saharanpur

By

Published : Mar 10, 2021, 5:26 PM IST

بھارتیہ ودھیارتی پریشد کے کارکنان نے اتر پردیش کے سہارنپور شہر سکریٹری وندن کوشک کی قیادت میں تعلیمی مسائل کے متعلق ضلع مجسٹریٹ سہارنپور کے نام اے ڈی ایم کو ایک میمورنڈم سونپا۔

سہارنپور: اے بی وی پی نے ڈی ایم کو سونپا میمورنڈم

پریشد کے جوائنٹ سکریٹری ونت رشی نے بتایا کہ تعلیمی سال 2020-21 میں پریشد کی جانب سے ضلع مجسٹریٹ سہارنپور کو ایک میمورنڈم سونپا گیا تھا جس میں درجہ 1 سے 12 تک سبھی طلبہ وطالبات کو این سی ای آر ٹی کا نصاب نافذ کۓ جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا، ضلع مجسٹریٹ سھارنپور نے اس معاملے حکم دیا تھا کہ فوراً سبھی اسکولوں میں این سی ای آر ٹی کے نصاب کو نافذ کیا جائے لیکن کسی بھی اسکول نے ان احکامات پر عمل نہی کیا مگر اپنی مرضی سے پرائیویٹ پبلیکیشن کی کتابیں اسکولوں میں پڑھائی جارہی ہیں، جس سے بچوں کے والدین پر ذہنی اور مالی دباؤ بن رہا ہے، اگر اس مرتبہ جلد از جلد اسکولوں میں این سی ای آر ٹی کا نصاب نافذ نہی کیا گیا تو ودھیارتی پریشد تحریک چلانے پر مجبور ہوگا۔

اس سلسلے میں وندن کوشک نے بتایا کہ ضلع سہارنپور میں کچھ سرکاری ٹیچر اور پرائیویٹ ٹیچر غیر قانونی طریقے سے کوچنگ سینٹر چلارہے ہیں اور طلبہ کو ٹیوشن پڑھا نے کا دباؤ بنا رہے ہیں۔ اب یہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نےکہا کہ کہ اگر 8 روز کے اندر کوچنگ چلانے والوں پر کارروائی نہی کی گئ تو تحریک چلائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details