اردو

urdu

ETV Bharat / city

'جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر جان سے مارنے کی کوشش'

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند کوتوالی علاقہ میں ایک خاتون نے اپنے سسرال والوں کے خلاف جان سے مارنے کی شکایت درج کرائی ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Sep 15, 2019, 3:26 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 3:52 PM IST

خاتوں کا الزام ہے کہ ان کے سسرال والوں نے جہیز میں گاڑی اور دو لاکھ روپے نقد کا مطالبہ کیا تھا جسے پورا نہ کرنے کی وجہ سے انہیں گلا دباکر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔

سسرال والوں کے خلاف جان سے مارنے کی شکایت

اس سلسلے میں مبینہ متاثرہ خاتون نے دیوبند کوتوالی میں تحریری شکایت درج کی ہے اور اپنے سسرال والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شکایتی مکتوب میں خاتوں نے کہا کہ پانچ سال قبل ان کی شادی غازی آباد کے ایک باشندہ سے ہوئی تھی، شادی کے وقت اس کی بیوہ ماں نے اپنی حیثیت کے مطابق جہیز کے طور پر تمام گھریلو سامان دیا تھا، لیکن سسرال کے لوگ اس سامان سے خوش نہیں تھے۔

خاتون کے مطابق سسرال کے لوگ اس پر مسلسل دباؤ بنا رہے تھے کہ وہ اپنے گھر سے ایک گاڑی اور دو لاکھ روپے لیکر آئے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ جب اس نے مذکورہ مطالبہ کو پورا کرنے سے منع کر دیا تو سسرال کے لوگوں نے گلا دباکر اس کو جان سے مارنے کی کوشش کی تاہ چیش و پکار کی آوازیں سن کر آس پاس کے لوگوں کے آجانے پر وہ بمشکل پڑوسیوں کی مدد سے اپنی جان بچا پائی'۔

کوتوالی انچارج آنند دیو مشر نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر پورے معاملہ کی تحقیق کی جارہی ہے۔ جانچ رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 3:52 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

Deoband news

ABOUT THE AUTHOR

...view details