اردو

urdu

ETV Bharat / city

دیوبند: ایک کنبہ 19 روز بعد کورنٹین سینٹر سے واپس - دیوبند نیوز

ریاست اترپردیش کے ضلع سھارنپور کے شھر دیوبند میں ایک کنبہ 19 روز بعد کورنٹین سینٹر سے واپس آنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا ہے۔

A family returns from Quarantine Center 19 days later in Deoband
دیوبند: ایک کنبہ 19 روز بعد کورنٹین سینٹر سے واپس

By

Published : May 18, 2020, 5:42 PM IST

کورنٹین سینٹر سے واپس آنے کے بعد نسیم قریشی نے بتایا کہ میری اہلیہ کی رپورٹ میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد میرے پورے کنبہ کو کورنٹین کر دیا گیا تھا۔

دیوبند: ایک کنبہ 19 روز بعد کورنٹین سینٹر سے واپس

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی لیکن اہلیہ کی وجہ سے پریشانی ھو رہی تھی کیونکہ انکو کورونا پازیٹیو ہونے کے سبب فتح پور بھیج دیا گیا تھا اور ہم لوگوں کو دیوبند میں ہی کورنٹین کیا گیا تھا۔ ہمیں یہاں پر کوئی پریشانی نہیں ہوئی بلکہ گھر آنے کے بعد اچھا محسوس ہو رہا ہے۔

کورنٹین سینٹر سے واپس آنے کے بعد طارق قریشی نے بتایا کہ ہمیں جہاں پر کورنٹین کیا گیا تھا وہاں پر ہمیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی اور گھر واپس آنے کے بعد اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ حاجی نسیم کی اہلیہ کی رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد گھر کے تمام افراد کو دیوبند میں ہی بنائے گئے کورنٹین سینٹر میں کورنٹین کردیا گیا تھا جبکہ کورونا متأثرہ مریض کو فتح پور علاج کے لیے بھیج دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details