اردو

urdu

ETV Bharat / city

سہارنپور: تبلیغی جماعت کے 54 غیرملکی کارکن گرفتار

ریاست اترپردیش کے سہارنپور میں ضلع انتظامیہ نے تبلیغی جماعت کے 54 غیرملکی کارکن کے خلاف ویزا قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

54 tablighi arrested in saharanpur
سہارنپور: 54 غیر ملکی تبلغی جماعت کے کارکن گرفتار

By

Published : Apr 21, 2020, 8:15 PM IST

Updated : Apr 21, 2020, 8:32 PM IST

اطلاعات کے مطابق گرفتار کیے گئے جماعت کے کارکنان کا تعلق کرغستان، انڈونیشیا اور سوڈان سے بتایا جارہا ہے۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے جیل بھی بھیج دیا ہے۔

ویڈیو

خبروں کے مطابق بیرون ملک سے بھارت آنے والے جماعت کے کارکن سیاحتی ویزا پر آئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

اکھلیش سنگھ، ضلع افسر نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ 57 جماعت کے کارکن کو کوارنٹین میں رکھا گیا ہے۔ کورنٹائن میں رکھے گیئ سبھی 57 کارکنان میں سے 3 کارکن کورونا سے متاثر ہیں۔ جن کا علاج جاری ہے اور بقیہ 54 کارکن کی رپورٹ منفی ہے جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Last Updated : Apr 21, 2020, 8:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details