اتراکھنڈ کے سابق وزیر اور کانگریس لیڈر تلک راج بیہر نے اپنے خلاف درج مقدمے کے خلاف سنیچرکو ردرپور میں دھرنا دیا اور کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن تو بہانہ ہے حکومت کا مقصد انہیں جھوٹے مقدموں میں پھنسانا ہے۔
مسٹر بیہر نے ملسا گھردھر پور گاؤں میں ہوئے واقعہ کے الزامات کے سلسلے میں گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر بیہر سابق اعلان شدہ پروگرام کے تحت اودھمپور سنگھ نگر کے سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر پہنچے اور وہاں دھرنا دیا۔
انہوں نے دھرنے کے دوران گلے میں ایک بینر لٹکا رکھا تھا، جس میں لکھا تھا کہ لاک ڈاؤن تو بہانہ ہے، جھوٹے مقدموں میں پھنسانا ہے۔
دھرنا پروگرام میں ان کے ساتھ کانگریس کے کارکنان شامل نہیں ہوئے۔ مسٹر بیہر نے اس دوران سماجی فاصلہ پر عمل کیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پولس ملسا گاؤں میں ہوئے واقعہ کے ملزموں کو بچارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ واقعہ کے ملزم ابھی تک گرفت سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملسا گاؤں جاکر لوگوں کو سمجھایا تھا اور پولس نے الٹا ان پر مقدمہ درج کرلیا۔
انہوں نے مزید یہ بھی الزام لگایا کہ پولس برسراقتدار فریق کے دباؤ میں کام کررہی ہے اور کانگریس کارکنان کو پریشان کررہی ہے۔