اتراکھنڈ کے ضلع اودھم سنگھ نگر کے خطیمہ میں بھیم راؤامبیڈکر کا یوم پیدائش کے موقع پر ایس سی ایس ٹی مورچہ نے صفائی ملازمین کو اعزاز سے نوازا اور 42 صفائی ملازمین کو تین تین ہزار روپے کی مالی مدد بھی کی۔
امبیڈکر کا یوم پیدائش منایا گیا لاک ڈاؤن کے دوران تمام لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے لیکن صفائی ملازمین اپنے کام پر تعینات ہیں۔ ان پر پورے شہر کی صفائی کی ذمہ داری ہے، جسے وہ پوری کر رہے ہیں۔
خاتمہ بلدیات محکمہ میں کام کر رہے صفائی ملازمین کو گزشتہ دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے، جس سے یہ طبقہ مالی پریشانیوں سے بھی دو چار ہے لیکن اپنے کام کو بخوبی انجام دے رہا ہے۔
ایس سی ایس ٹی مورچہ کے کارکنان کا کہنا ہے کہ امبیڈکر کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے اور ان صفائی ملازمین کی مدد کر ہی ان کے پیغام کو عام کیا جا سکتا ہے۔
ایس سی ایس ٹی مورچہ کے چیر مین سنتوش گوراو نے کہا کہ اس رقم کو ہم لوگوں نے آپس میں چندہ کر صفائی ملازمین کو دیا ہے، کیونکہ انہیں دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ اس سے ان کی تھوڑی مالی مدد ہو جائے گی۔