اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوک کی تاب نہ لاکر خودکشی کی کوشش - ریاست اتراکھنڈ کے رورکی

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ملک کو لاک داؤن کیا گیا ہے لیکن لاک ڈاؤن کے سبب یومیہ مزدوری کرنے والے غریب اور کسان سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

بھوک کی تاب نہ لاکر خودکشی کی کوشش
بھوک کی تاب نہ لاکر خودکشی کی کوشش

By

Published : Apr 12, 2020, 2:41 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کے روڑکی میں ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک غریب خاتوں نے بھوک کی تاب نہ لاکر خود کشی کی کوشش کی۔

بھوک کی تاب نہ لاکر خودکشی کی کوشش

اگرچہ حکومت اور انتظامیہ ایسے لوگوں کی مدد کا دعویٰ کرتی ہے۔ لیکن روڑکی کے بھگون پور پولیس اسٹیشن کے گاؤں شہاب الدین پور میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا جس نے حکومت کے دعووں کو بے نقاب کردیا ہے۔

گاؤں کی خاتون نے روز روز کی فاقہ کشی سے تنگ ہو کر خود پر تیل چھڑک کر خودکشی کی کوشش کی۔ اس دوران وہ آگ میں جھلس گئی۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ بھگون پور تھانہ علاقے کے گاؤں شہاب الدین پور کے باشندہ شہزاد کی اہلیہ نے خود پر تیل ڈال کر آگ لگا لی تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ خاتون کا شوہر یومیہ مزدوری کرتا ہے اور روزانہ اجرت کے ذریعہ اپنے کنبے کی دیکھ بھال کرتا ہے، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔ کنبہ روزانہ فاقہ کشی کا شکار ہے۔

ان حالات کے پیش نظر شہزاد کی اہلیہ نے خود پر تیل ڈال کر آگ لگا لیا۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں ریاستی اسپتال پہنچایا گیا۔

فی الحال اس واقعے نے جہاں رورکی خطے میں ایک سنسنی پیدا کردی ہے تو وہیں اس واقعے نے مرکزی اور ریاستی حکومت کے ہر غریب کا پیٹ بھرنے کےدعوؤں کو بے نقاب کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details