جولائی کی 31 تاریخ کو عیدالاضحی کا تہوار ہے، اس موقع پر مسلمان قربانی کرتے ہیں، جس کے سبب اتراکھنڈ میں بکروں کی خرید و فروخت تیزی سے جاری ہے، ایسے میں ضلع رورکی میں بکروں کو ماسک لگا کر فروخت کیا جا رہا ہے۔
بکروں کے تاجر نے بتایا کہ بکروں کو کرونا انفیکشن سے بچانے کے لئے ماسک پہنایا گیا ہے، قربانی کا جانور دہلی، راجستھان، اتر پردیش سمیت دیگر مقامات سے لائے جاتے ہیں۔