ریاست اتراکھنڈ کے شہر رورکی میں ہندو تنظیم کے کارکنان نے پلوامہ میں ہلاک جوانوں کے لیے اور ویلنٹائن ڈے کے خلاف ایک ریلی نکالی۔
ننگی تلواروں کے ساتھ ریلی ہریدوار اور رورکی کی ہندو تنظیم ’بجرنگ دل‘ کے کارکنان موٹر سائیکل پر سوار ریلی میں اپنے ہاتھوں میں ننگی تلواریں اور لاٹھی بھی لیے ہوئے تھے، تمام کارکنان نے ریلی کے دوران مذھبی نعرے بھی بلند کر رہے تھے۔
بجرنگ دل کے ضلعی صدر شیو پرساد نے کہا کہ آج ہی کے دن گزشتہ برس 14 فروری کو ہی پلوامہ سانحہ پیش آیا تھا جس میں ہمارے 40 جوان شہید ہوگئے تھے انھیں کی یاد میں آج ہم لوگوں نے ایک ریلی نکالی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہی کے دن جو ویلنٹائن منایا جاتا ہے وہ ہماری ثقافت کا حصہ نہیں ہے اور ہمارے جوان اس کو جانتے نہیں جس کی وجہ سے وہ غلط راستے پر چلے جاتے ہیں اور یہ ہماری ثقافت کو داغدار بھی کررہا ہے جسے ہم برداشت نہیں کرینگے۔