اردو

urdu

ETV Bharat / city

رشیکیش کے دکانداروں کو نوٹس

رشیکیش میں کورونا انفیکشن کے پیش نظر پولیس کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ نے علاقے کے تمام دکانداروں کو نوٹس ارسال کیا ہے۔ دکانوں کے باہر سماجی دوری کی پیروی کرنے کی بات کی گئی ہے۔ اس کے لئے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ اعلان بھی کیا جارہا ہے۔

Notice to the shopkeepers, social distance should be followed
رشیکیش کے دکانداروں کو نوٹس، سماجی فاصلے پر عمل کیا جائے

By

Published : Apr 11, 2020, 4:39 PM IST

اس وقت پورا ملک کورونا وبا کی زد میں ہے۔ اس کے پیش نظر اتراکھنڈ کے ضلع رشکیش میں پولیس کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ کے حکم پر دکانداروں کو مقررہ وقت کے اندر کھلنے والی دکانوں پر سماجی دوری کی پیروی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس اعلانات بھی کر رہی ہے۔

دراصل کرونا کی وبا کو دیکھتے ہوئے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس نے ضلع کے تمام پولیس انچارج کو حکم دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس علاقے کی تمام دکانوں کے سامنے گول دائرہ بنا کر سماجی دوری کی جائے۔ اس کے لیے پولیس لاؤڈ اسپیکر سے اعلان بھی کروا رہی ہے۔ ساتھ ہی ہر جگہ بینرز لگا کر بھی خریدار اور دکاندار کو آگاہ کر رہی ہے۔

پولیس کے ذریعہ بتائے گئے چند قوانین

  1. جنتا کرفیو کے دوران مقررہ وقت کی حدود میں دکانیں کھلیں گی۔
  2. سماجی فاصلے کے لئے دکاندار دکان کے باہر گولے بنائیں گے۔
  3. ہر دکاندار اپنی دکان میں موجود صارفین کو سامان پہنچانے سے پہلے سینیٹائزر کی سہولت فراہم کرے گا۔
  4. قوانین پر عمل کرنا اور کرانا دکاندار کی ذمہ داری ہوگی۔
  5. دو افراد سماجی دوری کی پیروی کرانے کے لئے دکان کے باہر موجود ہوں گے۔
  6. قوانین پر عمل کرنے اور سماجی فاصلے بنانے کے سلسلے میں دکانوں کے باہر بینرز لگائے جائیں گے۔

اگر کوئی دکاندار مذکورہ بالا قواعد پر عمل پیرا نہیں ہوتا ہے تو اس کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ IPC کی دفعہ 188/269/270 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details