بے روزگاری کے اس دور میں روزگار تلاش کرنا نہایت ہی مشکل کام ہے لیکن ریاست اتراکھنڈ کے ریشیکیش علاقے کا ایک آٹھ برس کے کشن نے تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ روزگار حاصل کرکے مثال قائم کی ہے۔
یہ آٹھ سالہ معصوم بچہ کشن صبح و شام زیارتی شہر رشیکیش کے تریوینی گھاٹ پر پیمائشی مشین کے ساتھ بیٹھتا ہے جہاں لوگ اپنے وزن کراتے ہیں اور بچے کو معاوضے کے طور پر چند روپے دیتے ہیں۔ یومیہ کی اس کمائی سے یہ معصوم بچہ تعلیمی اخراجات کے ساتھ ساتھ گھر کا خرچہ بھی برداشت کرتا ہے۔