سٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ شویندر بگھیل نے بتایا کہ ترہٹی محلے میں واقع ایک مکان میں رہیش کھٹک(48)اپنی بیوی گڑیا(45)اور دوبچے،بیٹاشریجل(16)اور لڑکا ساحل (14)کے ساتھ کل رات گھرپر سورہےتھے۔تبھی سلینڈر سے ہوئے دھماکے میں چاروں کی جل کر موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ پہلے سلینڈر پھٹا اور پھردوسرے سلینڈر کے ساتھ فرج کا کمپریشر بھی پھٹ گیا۔
سلینڈر سے ہوئے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک - سٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ شویندر بگھیل
مدھیہ پردیش کے شہر ریوا کے سٹی کوتوالی تھانہ علاقے میں واقع ایک مکان میں سلینڈر پھٹنے سے ہوئے دھماکے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہوگئی۔
![سلینڈر سے ہوئے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک سلینڈر سے ہوئے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6098819-410-6098819-1581921231821.jpg)
سلینڈر سے ہوئے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک
اس حادثے میں جہاں کنبے کے سبھی لوگوں کی موت جائے وقوع پر ہی ہوگئی وہیں دھماکے سے مکان بھی تباہ ہوگیا۔حادثے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور سبھی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے سنجے گاندھی امریتی اسپتال بھجوا دیں۔پولیس کی ابتدائی جانچ میں دھماکے کی وجوہات کا انکشاف نہیں ہوسکا ہے۔معاملہ درج کرکے پولیس جانچ کررہی ہے۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 2:41 PM IST