اردو

urdu

ETV Bharat / city

بابا سے پھیلا کورونا، 29 باباؤں کو قرنطینہ کیا گیا

رتلام میں جھاڑ- پھونک اور جادو ٹونا کرنے والے بابا (مذہبی گرو) کی کورونا سے موت ہونے کے بعد شہر کے 29 باباؤں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی بابا کے رابطے میں آنے والی 23 حاملہ خواتین کی کورونا رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔

29 Babas isolated after death of 1 baba who died due to corona
بابا سے پھیلا کورونا، تیئس حاملہ خواتین بھی کورونا مثبت

By

Published : Jun 12, 2020, 7:48 PM IST

تیزی سے بڑھتے کورونا وائرس کی وجہ سے بابا کے رابطے میں آئے 29 باباؤں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بابا کی موت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔جس کے پیش نظر شہر میں انتظامیہ کافی الرٹ ہوگئی ہے۔

4 جون کو شہر کے نیاپورہ علاقہ میں 52 سالہ بابا کورونا پازیٹو پائے گئے۔ بابا کی موت میڈیکل کالج میں علاج کے دوران ہی ہوگئی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بابا جھاڑ پھونک اور دیسی علاج کرتے تھے۔ بابا کے رابطے میں آئے تقریبا 50 لوگوں کو آئسولیٹ کرکے ان کی جانچ کروائی گئی تھی۔ جس میں 23 حاملہ خواتین کورونا مثبت پائی گئیں۔

اس واقعہ کے بعد سے انتظامیہ نے شہر کے 29 باباؤں کو آئیسولیٹ کیا ہے۔ باباؤں کی اسکریننگ میں اگر کورونا کی علامت دکھتی ہے تو ان سبھی کی کورونا کی جانچ کرائی جائیگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details