کورونا کے خلاف ضلع سرائیکیلا کے صنعتی علاقے میں مقامی صنعتوں سے مستقل طور پر تقویت حاصل ہو رہی ہے۔ ان صنعتوں میں جہاں کبھی مشینری پرزوں سے آٹو موبائل پارٹز بنائے جاتے تھے، اس عالمی وبا کے دور میں ان صنعتوں میں کورونا ٹیسٹنگ کٹس، پی پی ای کٹ، ماسک اور سینیٹائزر بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ اب اس کورونا کے جنگ کو مزید تقویت دینے کے لیے گمہریا انڈسٹریئل ایریا کی کمپنی ویبکو (بھارت انجینئرنگ اینڈ باڈی بلڈنگ کمپنی) نے کووڈ ۔19 موبائل ٹیسٹنگ وین بنایا ہے۔
کمپنی کے ڈائریکٹر نوین بھالوٹیا نے کمپنی کے کھلتے ہی لاک ڈاؤن میں خود سے چلنے والے ایک موبائل ٹیسٹنگ لیب وین کا تخمینہ لگایا، جس کے بعد وہ خود پوری وین کی ایک ڈرائنگ کھینچ کر اس کی تعمیر میں مشغول ہوگئے۔ 2 ماہ میں موبائل ٹیسٹنگ وین تیار ہوگئی ، جس کی لاگت تقریبا 55 لاکھ روپے تھی۔اس وین کو 30 سے 35 افراد کی ٹیم نے 2 ماہ کے اندر ڈیزائن کیا تھا۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ اب زیادہ سے زیادہ اس جدید وین کو مختصر وقت میں تیار کیا جاسکتا ہے۔