اردو

urdu

ETV Bharat / city

جھارکھنڈ: عظیم اتحاد کو حکومت سازی کے لیے اکثریت حاصل - جھارکھنڈ اور عظیم اتحاد

جھارکھنڈ میں آج ہورہی گنتی کے رجحانات میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ ’جے ایم ایم‘، کانگریس اور راشٹریہ جنتادل ’آر جے ڈی‘ کے عظیم اتحاد نے 44 نشستوں پر سبقت بنا کر حکومت بنانے کی صورت میں نظر آرہا ہے وہیں وزیراعلیٰ رگھوور داس کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے ریاستی صدر بھی انتخابات میں شکست سے دوچار ہوتے نظر آرہے ہیں۔

President of Jharkhand Mukti Morcha, Hemant Soren
جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے صدر ہیمنت سورین

By

Published : Dec 23, 2019, 6:05 PM IST

Updated : Dec 23, 2019, 8:57 PM IST

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے صدر ہیمنت سورین نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ رجحانات کے مطابق آپ تمام لوگ کے لیے آج خوشی کا دن ضرور ہے لیکن ہمارے لیے یہ دن عزم مصمم کرنے کا دن ہے کہ ہمیں ریاست میں آگے کیا کیا ترقیاتی کاموں کو انجام دینا ہے۔

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے صدر ہیمنت سورین پریس کانفرنس کرتے ہوئے

انھوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اتحادیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارے ساتھ ہمارے اتحادی دوست نہیں ہیں جس کی وجہ سے ہم ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے اپنے حلیف پارٹیوں سے ملاقات کے بعد ہی مستقبل کا خاکہ تیار کیا جائے گا۔

ریاستی الیکشن دفترکے مطابق جھارکھنڈ اسمبلی کی 81 سیٹوں کے لیے ہورہی گنتی میں سہ پہر تین بجے تک جے ایم ایم 26 اور اس کی حلیف کانگریس 14 اور راشٹریہ جنتادل ’آرجے ڈی‘04 سیٹوں پر آگے ہے۔

وہیں بی جے پی 26 ، جھارکھنڈ ویکاس مورچہ ’جے وی ایم‘ 03 ، آل جھارکھنڈ اسٹوڈینٹس یونین 04 اور راشٹروادی کانگریس پارٹی ’این سی پی‘01 ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسوادی ۔لینن وادی ایک اور آزاد نے دو سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے ۔

وزیراعلیٰ رگھور داس خود جمشید پور سیٹ پر پیچھے چل رہے ہیں۔

گنتی میں شروعاتی دورمیں پیچھے چل رہے بی جے پی کے باغی آزاد امیدوار سریو رائے اب مسٹر رگھور داس سے 5894 ووٹوں کے فر ق سے آگے چل رہے ہیں۔

ابھی تک کی گنتی میں مسٹر رائے کو جہاں 27790 ووٹ ملے وہیں داس نے 21896 ووٹ حاصل کئے ہیں۔

اسی طرح ان کے کابینہ کے ساتھی اور مدھے پور سے بی جے پی امیدوار راج پالیوار جے ایم ایم کے حاجی حسین انصاری سے 10127 ووٹ پیچھے ہیں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر لکشمن گیلوا چکر دھر پور میں جے ایم ایم کے سکھ رام اڑاﺅں سے 13529 ووٹوں سے اور اسمبلی اسپیکر دنیش اڑاﺅں سسئی اسمبلی حلقہ میں جے ایم ایم کے جیگا سوشرن ہورو سے 27774 ووٹ سے پیچھے چل رہے ہیں۔

قریبی مقابلے میں پھنسی سماجی فلاح کی وزیر ڈاکٹر لوئس مرانڈی دمکا میں ایک بار پھر جے ایم ایم کے ہیمنت سورین سے پیچھے ہو گئی ہیں۔

مسٹر سورین ڈاکٹر مرانڈی سے 890 ووٹوں سے آگے ہوگئے ہیں۔

مسٹر سورین برہیٹ سیٹ میں بھی مسلسل سبقت بنائے ہوئے ہیں۔وہاں وہ بی جے پی امیدوار سمان مالٹو سے 12374 ووٹوں کے فرق سے آگے ہیں۔

Last Updated : Dec 23, 2019, 8:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details