شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) قومی شہری رجسٹر ( این آر سی ) اور قومی مردم شماری رجسٹر( این پی آر ) کی مخالفت میں جھارکھنڈ میں متعدد اقلیتی تنظیموں کے بینر تلے کثیر تعداد میں لوگوں نے گورنرہاﺅس کے مین گیٹ پر دھرنا اور مظاہرہ کیا۔
دھرنے میں شامل ہونے کے لیے سبھی مسلم اکثریتی علاقوں کے لوگ سڑکوں پر نظر آئے۔ اس سے شہر کی متعدد سڑکوں پر جام لگ گیا۔ ہاتھوں میں ترنگا لیے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف نعرے لکھی تختیاں لیے پہنچے لوگوں نے یہ قانون واپس لو جیسے نعرے لگائے۔ دھرنا میں شامل ہونے کے لیے دار الحکومت رانچی میں مسلم سماج کے لوگوں نے اپنی۔ اپنی دکانیں بند رکھیں۔