اردو

urdu

ETV Bharat / city

مودی کا 'میک ان انڈیا' بنا 'ریپ ان انڈیا': راہل گاندھی - جھارکھنڈ اور اتر پردیش

کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے ملک میں عصمت دری کے واقعات پر آج ایک بار پھر بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی پر حملہ بولا اور کہا کہ مسٹر مودی کا 'میک ان انڈیا' اب 'ریپ ان انڈیا' میں تبدیل ہو گیا ہے۔

مودی کا 'میک ان انڈیا' بنا 'ریپ ان انڈیا': راہل گاندھی
مودی کا 'میک ان انڈیا' بنا 'ریپ ان انڈیا': راہل گاندھی

By

Published : Dec 12, 2019, 7:56 PM IST

کانگریس کے سینئر لیڈر مسٹر گاندھی نے یہاں سنتھال پرگنہ سب ڈویژن کے صاحب گنج اور مہگاما میں مہا گٹھبندھن امیدواروں کی حمایت میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے ان باتوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ اور اتر پردیش میں جہاں بھی دیکھو عصمت دری کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ یہاں تک کہ مسٹر مودی کی پارٹی بی جے پی کا ایک رکن اسمبلی بھی ایک لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا ملزم ہے۔ اتنا ہی نہیں متاثرہ کو بعد میں جلا کر مار دیا گیا لیکن مسٹر مودی نے خاموشی اختیار کرلی۔

مسٹر گاندھی نے کہا کہ مسٹر مودی نے بیٹی بچاﺅ، بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ دیا لیکن بیٹیوں کی حفاظت کون کرے گا۔ آج بیٹیوں کو بی جے پی کے ایم ایل اے سے بچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور اس کے لیڈران 24 گھنٹے ملک کو تقسیم کرنے کی تکڑم بازی میں لگے رہتے ہیں۔ ان کا پورا دن لوگوں کو مذہب کی بنیاد پر لڑانے کی سازش رچنے میں گذرتا ہے اور ٹھیک اسی وقت صنعت کار اڈانی اور امبانی کو ملک کا پیسا دینے کا بھی کام کر رہے ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details