اردو

urdu

ETV Bharat / city

گنیش ہنسدا کی شہادت پر اہل خانہ غمگین - جھارکھنڈ کے دو فوجی بھی شہید

شہید گنیش کے بڑے بھائی دنیش ہنسدا نے بتایا کہ گنیش جنوری میں چھٹی کے دن گھر آیا تھا اور 27 فروری کو ڈیوٹی میں شامل ہونے کے لیے روانہ ہو گیا تھا، گنیش ستمبر 2018 میں فوج میں شامل ہوئے تھے۔ دانا پور (بہار) میں تربیت حاصل کرنے کے بعداس نے لیہ کی پوسٹنگ حاصل کی تھی۔

martyr Ganesh Hansada family reaction in ghatshila
گنیش ہنسدا کی شہادت پر اہل خانہ غمگین

By

Published : Jun 18, 2020, 5:34 PM IST

لداخ کی وادی گلوان میں چین کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں ریاست جھارکھنڈ کے دو فوجی بھی شہید ہوگئے ہیں جن میں سے ایک بہراگوڈا بلاک کے کوسافلیہ کے رہائشی گنیش ہنسدا ہیں اور دوسرا صاحب گنج سے تعلق رکھنے والے کندن اوجھا ہیں۔

گنیش ہنسدا کی شہادت پر اہل خانہ غمگین

شہید گنیش کے اہل خانہ کے مطابق منگل کی رات کو لیہ سے فون کے ذریعہ گنیش کے شہید کی اطلاع دی گئی تھی۔

شہید گنیش کے بڑے بھائی دنیش ہنسدا نے بتایا کہ اس نے تقریبا دو ہفتے قبل گھر میں آخری بار بات کی تھی اور اپنی خیریت کے بارے میں بتایا تھا۔

وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ وہ بھارت چین سرحد پر پرتشدد جھڑپ کے دوران جھارکھنڈ کے شیر گنیش ہنسدا اور کندن اوجھا کی شہادت کی وجہ سے غمگین ہوگئے ہیں۔ ملک کی خودمختاری کے دفاع میں جھارکھنڈ کے بہادر بیٹوں کی قربانی کو صدیوں سے یاد رکھا جائے گا۔

بیٹے کی شہادت کی اطلاع ملنے کے بعد ہی شہید گنیش ہنسدا کے والد سبدا ہنسدا اور والدہ کاپرا ہنسدا کافی زیادہ غمگین ہیں۔ گنیش کی شادی نہیں ہوئی تھی، کنبہ کا کہنا ہے کہ گنیش ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ جب بھی اس کی شادی ہوگی وہ اپنی پسند کے مطابق کرے گا۔

بڑے بھائی دنیش ہنسدا نے بتایا کہ گنیش جنوری میں چھٹی کے دن گھر آیا تھا اور 27 فروری کو ڈیوٹی میں شامل ہونے کے لیے روانہ ہوا تھا۔ گنیش ستمبر 2018 میں فوج میں شامل ہوئے تھے۔ دانا پور (بہار) میں تربیت حاصل کرنے کے بعداس نے لیہ کی پوسٹنگ حاصل کی تھی۔

دنیش نے بتایا کہ تقریبا دو ہفتے قبل گنیش نے فون پر اپنی بھابھی سے بات کی تھی اور کہا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ لداخ کی وادی گلوان میں بھارت اور چین کے مابین 42 دن سے جاری کشیدگی 15/16 جون کی رات خون سے داغدار ہوگئی جس میں بھارتی فوج کے ایک کرنل سمیت 20 فوجی شہید ہوگئے تھے اور سرکاری ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ 43 چینی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details