اردو

urdu

ETV Bharat / city

جھارکھنڈ: لال گنیش کی آخری رسومات ادا کی گئیں - لال گنیش کو خراج عقیدت

لداخ کے وای گلوان میں ہلاک ہوئے جھارکھنڈ کے 21 برس کے لال گنیش ہنسدا کی آخری رسومات ان کے گاؤں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ اس دوران ہزاروں افراد موجود تھے۔

جھارکھنڈ: لال گنیش کی آخری رسومات ادا کی گئیں
جھارکھنڈ: لال گنیش کی آخری رسومات ادا کی گئیں

By

Published : Jun 19, 2020, 3:40 PM IST

لداخ میں چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں جھارکھنڈ کے لال گنیش ہنسدا ہلاک ہوگئے۔ لال گنیش کی آخری رسومات میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اسی دوران لوگوں نے گنیش امر رہے اور چین مردہ باد کے نعرے لگائے۔

جھارکھنڈ: لال گنیش کی آخری رسومات ادا کی گئیں

لال گنیش کے جسد خاکی کو ہیلی کاپٹر سے ان کے گاؤں لایا گیا، اس سے قبل رانچی میں ہیمنت سورین سمیت کئی افراد نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید پڑھیں: چین کے قبضے سے دس بھارتی فوجی رہا

واضح رہے کہ دو بھائیوں میں گنیش چھوٹے تھے اور ابھی تک ان کی شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔

گنیش کی ہلاکت پر ان کے اہل خانہ سمیت پورے گاؤں میں ماتم چھاگیا ہے۔ آرمی جوائن کرنے کے بعد گنیش صرف دو مرتبہ ہی گھر آپائے تھے، انہوں نے محض 21 سال کی عمر میں ملک پر اپنی جان قربان کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details