پولیس ذرائع نے بتایاکہ نواڈیہہ بہیرا کھاڑ گاؤں میں بے قابو ٹریکٹر نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار باپ اور بیٹی کی موقعے پر ہی موت ہوگئی۔
مرنے والوں کی شناخت گڑھوا کے بھنڈریا تھانہ علاقہ باشندہ ارجن ترکی (64) اور ان کی بیٹی اندو کلا ترکی(17) کے طور پر کی گئی ہے۔
ارجن اپنی بیٹی اندو کلا کو بائک سے لیکر چین پور واقع اس کے اسکول جا رہے تھے تبھی یہ واقعہ رونما ہوا ۔