اردو

urdu

ETV Bharat / city

وعدے پورے نہ کرنے والوں کو ووٹ مانگنے کا حق نہیں: رامیشور

ریاست جھارکھنڈ کے ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر رامیشور راؤ نے کہا ہے کہ ریاست کے وزیر اعلی رگھوور داس کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت گزشتہ پانچ برسوں میں وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے اس لئے اسے عوام سے ووٹ مانگنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

کانگریس کمیٹی

By

Published : Oct 12, 2019, 10:53 PM IST

رامیشور نے یہاں دمکا میں منعقد نامہ نگاروں کی کانفرنس میں ریاست کے وزیراعلی رگھوور داس کی قیادت والی بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی رگھوور داس نے اپریل 2018 تک سنتال پرگنہ کے سبھی علاقوں میں 24 گھنٹے بجلی فراہم نہیں کرنے پر ووٹ نہ مانگنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس علاقے میں کبھی بھی 16۔15 گھنٹے بجلی مہیا کرانا ممکن نہیں ہو پایا ہے۔ سابقہ اعلانات کو پورا نہیں کرپانے کی بنیاد پر وزیراعلی مسٹر داس کو عوام سے دوبارہ ووٹ مانگنے کا اخلاقی حق نہیں ہے۔

ریاستی صدر نے کہا کہ جھارکھنڈ کی تشکیل کے 19 برسوں کے دوران تقریبا 16 برسوں تک ریاست میں بی جے پی کی حکومت رہی ہے لیکن سنتال پرگنہ سمیت ریاست کے مختلف علاقوں کے لوگ تعلیم، صحت، سڑک، روزگار، پینے کے پانی نہیں ملنے کی مسائل سے دوچار ہیں۔

حکومت عوام کو ان مسائل سے نجات دلانے میں پوری طرح ناکام ثابت رہی ہے۔مسٹر رامیشور نے کہا کہ پورا ملک معاشی مندی کے دور سے گذررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مندی کی وجہ سے جو گھر کبھی خوشحال تھا آج وہ گھر بدحال ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details