اس کے ساتھ ہی ریاست میں مثالی ضابطۂ اخلاق بھی نافذ ہوگیا ہے۔
اس اسمبلی انتخابات میں، بی جے پی کی نگاہ ان اسمبلی نشستوں پر ہوگی جن میں وہ گذشتہ انتخابات میں دوسرے نمبر پر رہی ہے۔
جھارکھنڈ اسمبلی کی میعاد 5 جنوری 2020 کو مکمل ہو رہی ہے۔ اس سے قبل ایک نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔
جھارکھنڈ میں کل 81 اسمبلی نشستیں ہیں۔ 2014 کے اسمبلی انتخابات میں حکمراں بی جے پی نے 31.3 فیصد ووٹوں کے ساتھ 37 نشستیں حاصل کیں۔
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کا اعلان سنہ 2014 میں جھارکھنڈ میں 5 مراحل میں انتخابات ہوئے تھے۔ اس میں بی جے پی نے 37 اسمبلی حلقوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ 28 نشستوں پر وہ دوسرے نمبر پر رہی۔
سنہ 2014 جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں کل 2 کروڑ 8 لاکھ 52 ہزار 808 اہل ووٹرز تھے جن میں سے 66.42 فیصد یعنی 1 کروڑ 38 لاکھ 51 ہزار 366 ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
مجموعی طور پر 1 ہزار 136 امیدواروں نے الیکشن لڑا جن میں سے 977 امیدواروں کے ضمانت تک ضبط ہو گئی۔
سنہ 2014 میں کون سی پارٹی نے کتنے امیدوار اتارے تھے؟
بی جے پی ۔ 73
جے ایم ایم ۔ 79
کانگریس ۔ 69