شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاج کے درمیان وزیر داخلہ امت شاہ نے طلباء سے گذارش کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ملک کے طلباء اور نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ شہریت ترمیمی قانون کا مطالعہ کریں، اس قانوں سے کسی بھی شخص کی شہریت چھیننے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوسکتا ہے کیونکہ یہ شہریت دینے والا قانون ہے۔‘
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کانگریس، عام آدمی پارٹی اور ٹی ایم سی آپ کو گمراہ کررہے ہیں اور ملک کے اندر تشدد کا ماحول پیدا کررہے ہیں۔