ہیمنت سورین نے کہا کہ' ایسے مدرسہ کا ماڈل پہلے نہیں دیکھا ہے۔ یہ یقینی طور سے جھارکھنڈ کیلئے رول ماڈل کے طور پر قائم ہو، اس بات کی کوشش ہونی چاہئے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ' ریاست کے لوگوں کے تعاون سے کورونا مدت میں جھارکھنڈ ایسی ریاست رہی، جہاں کسی طرح کی افرا تفری نہیں مچی۔ آج مضبوط فیصلے کے ساتھ حکومت اپنا قدم بڑھا رہی ہے۔ آپ سبھی کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ ریاست میں رہنے والی کمیونیٹی اور دیہات سے لے کر شہری علاقوں میں غیر معمولی تبدیلی نظر آئے گی۔