کندا تھانہ انچارج رام برچھ رام نے آج یہاں پریس کانفرینس میں بتایاکہ اطلاع ملی تھی کہ وبائی مرض کورونا کے انفیکشن سے ملک گیر لاک ڈاﺅن کے نفاذ کا فائدہ اٹھا کر کچھ اسمگلر کندا تھانہ علاقہ میں افیون کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کی کوشش میں ہیں۔ اسی اطلاع کی بنیاد پر ایک خصوصی ٹیم کی تشکیل کر کے چھاپے ماری مہم شروع کی گئی ۔
کثیر مقدار میں افیون کے ساتھ چار اسمگلر گرفتار - جھارکھنڈ میں نکسل متاثرہ چترا ضلع
جھارکھنڈ میں نکسل متاثرہ چترا ضلع کے کندا تھانہ علاقہ سے پولیس نے کثیر مقدار میں افیون کے ساتھ چار اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
![کثیر مقدار میں افیون کے ساتھ چار اسمگلر گرفتار Four smugglers arrested with opium in large quantities](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6897566-973-6897566-1587561956655.jpg)
کثیر مقدار میں افیون کے ساتھ چار اسمگلر گرفتار
مسٹر رام نے بتایا کہ چھاپے ماری کے دوران ہی ایچاک گاﺅں کے مختلف تھانوں سے 36 کیلو250 گرام گیلے افیون کے ساتھ چار اسمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ گرفتار سبھی اسمگلروں کو تفتیش کے بعد عدالتی حراست میں چترا ڈویژنل جیل بھیج دیا گیا ہے۔