سی آر پی ایف کے ہلاک شدہ اہلکار کے کمانڈنٹ نے ہلاک شدہ جوان کے والد گھنشیام اراؤں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا فرزند عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔
'خوشی ہے کہ میرا بیٹا ملک کے لیے قربان ہو گیا' - عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک
جموں و کشمیر کے سرینگر کے مالہ باغ علاقے میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ہوئے تصادم میں ریاست جھارکھنڈ کے ضلع صاحب گنج کے جروباڑی کے رہائشی سی آر پی ایف جوان کلدیپ اراؤں ہلاک ہو گئے۔
گھنشیام اراؤں نے کہا کہ کلدیپ میرا چھوٹا بیٹا ہے اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میرے بیٹے نے ملک کے لیے اپنی جان قربان کی ہے۔ کلدیپ کی شادی سنہ 2009 میں ہوئی تھی۔ کلدیپ کو ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ کلدیپ کی اہلیہ وندنا اراؤں بھی محکمہ پولیس میں ہیں اور مغربی بنگال میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔
کلدیپ کے والد بھی سی آر پی ایف کے جوان رہے ہیں۔ وہ سنہ2007 میں سبکدوش ہوئے۔ ابھی وہ مقامی وارڈ کاؤنسلر ہیں اور 'آدیواسی کلیان' نامی ایک تنظیم چلا کر معاشرے کی خدمت کر رہے ہیں۔