حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہیمنت سورین آج سے ہوم کورنٹائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وجہ سے وزیراعلیٰ کے طئے شدہ تمام پروگراموں کو رد کر دیا گیا ہے
وزیراعلیٰ سورین کو ”آجیویکا سنوردھن ہنر ابھیان “کے افتتاح اور پلاش برانڈ کی نقاب کشائی اور تقرری نامہ تقسیم پروگرام میں شامل ہونا تھا۔
ذرائع نے بتایاکہ قریب ایک ماہ قبل وزیراعلیٰ نے خود کو سرکاری رہائش میں ہوم کورنٹائن کیا تھا، اس وقت ہیمنت کابینہ کے وزیر متھلیش ٹھاکر اور رکن اسمبلی متھرا پرساد مہتو کورونا پازیٹیو ہو ئے تھے۔
واضح رہے کہ وزیرصحت گپتا کے منگل کی رات ہی کورونا پازیٹیو کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ منگل کو وزیر صحت سے کابینہ کے اجلاس میں ملے تھے جس میں وزیر متھلیشور کے علاوہ سبھی وزراء شامل ہوئے تھے۔ امکان ہے کہ وزیراعلیٰ جلد ہی ایک بار پھر اپنی جانچ کرائینگے۔ اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ دو مرتبہ کووڈ۔19 کی جانچ کراچکے ہیں جس میں وہ منفی پائے گئے تھے۔