اردو

urdu

ETV Bharat / city

Boat Capsizes in Jharkhand: جام تاڑہ میں کشتی حادثہ، 12 افراد لاپتہ - جام تاڑہ کے ویر گاؤں میں کشتی حادثہ

جام تاڑہ کے ویر گاؤں میں جمعرات کو ہوئی کشتی حادثے میں کئی لوگوں کے لاپتہ کے بعد ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے لیکن جمعہ کی صبح تک کوئی کامیابی نہیں ملی Boat Accident in Jamtara۔

Boat Accident in Jamtara
Boat Accident in Jamtara

By

Published : Feb 25, 2022, 12:38 PM IST

جھارکھنڈ کے جام تاڑہ ضلع کے ویر گاؤں میں براکر ندی میں جمعرات کی شام قریب چھ بجے کشتی پلٹ گئی، جس پہ کئی لوگ سوار تھے۔ اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جام تاڑہ ڈی اور ایس پی موقع پر پہنچ کر راحت کاری میں لگ گئے۔ جمعرات کی رات سے ہی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ جمعہ کی صبح تک ایک بھی لاپتہ شخص کو برآمد نہیں کیا گیا ہے۔ حادثہ میں 12 افراد لاپتہ ہیں۔ Boat accident in Jamtara, rescue operation continues۔

ویڈیو دیکھیے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ جام تاڑہ سے روزانہ لوگ مزدوری کرنے یا پھر سبزی فروخت کرنے دھنباد ضلع کے نرسا جاتے ہیں۔ جمعرات کو بھی نرسا کے دربندیا گھاٹ سے کشتی سے شام 5 بجے ویر گاؤں کے کھلی اور قریب چھ بجے ویر گاؤں کے نزیدک بیچ ندی میں کشتی بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ چار لوگوں کو بچالیا گیا ہے۔ کشتی پر 20 سے 22 لوگ سوار تھے۔ اس میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ ساتھ ہی کشتی پر آٹھ سائیکل اور بائک بھی تھا لیکن اب تک ریسکیو آپریشن کے ہاتھ کچھ بھی نہیں ملا ہوا ہے۔

ایس ڈی او سنجے پانڈے نے بتایا کہ حادثے کے فورا بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا تھا اور دیر رات آپریشن چلایا گیا لیکن رات میں تیز بارش اور ہوا کی وجہ سے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ جمعہ کی صبح چھ بجے سے غوطہ خور اور این ڈی آر ایف کی ٹیم آپریشن چلا رہی ہے۔ جلد ہی جال کی مدد سے سبھی لاپتہ لوگوں کی تلاش کر لی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details