اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی اپنا وعدہ پورا کرتی ہے: راج ناتھ - غریبوں کو دو کمرے کا مکان بنا کر دے رہی ہے

وزیر دفاع اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ بی جے پی نے آج تک جو بھی وعدے کئے وہ پورے کئے ہیں اور اس بار جھارکھنڈ میں دوبارہ پارٹی کی حکومت بنتے ہی خط افلاس سے نیچے زندگی بسرکرنے والے( بی پی ایل) کنبہ کے ایک رکن کو روزگار مہیاکرایا جائے گا۔

All Promises have been Fulfilled Rajnath Singh
فائل فوٹو

By

Published : Dec 15, 2019, 6:41 AM IST

مسٹر سنگھ نے یہاں چندن كياري اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار امر باوري کے حق میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے آج تک جو بھی وعدے کئے وہ پورے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہی وعدوں کے تحت اس بار جھارکھنڈ میں دوبارہ پارٹی کی حکومت بنتے ہی خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کر رہے خاندان کے ایک رکن کو ملازمت دی جائے گی۔

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ پارٹی نے اپنے منشور میں جو بھی لکھا ہے وہ سب ایک ایک کر کے پورا کر رہی ہے۔ مرکز اور ریاستی حکومت پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت غریبوں کو دو کمرے کا مکان بنا کر دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آيوشمان بھارت منصوبہ بندی کے تحت پانچ لاکھ روپے تک کی مفت صحت انشورنس، کسانوں کو اعلی درجے کی کاشت کے لئے پیسے، رسوئی گیس کے کنکشن، بجلی، صاف پانی بھی دستیاب کرا رہی ہے۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت ملک کے ہر فرد کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔ حکومت کی یہ کوشش آگے بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے کنبے کے ایک نوجوان کو نوکری دی جائے گی اور اس بار بھی حکومت اپنے وعدے کو پورا کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details