اردو

urdu

ETV Bharat / city

حب الوطنی سے سرشار عبدالستار 43 سالوں سے قومی پرچم بنانے میں مصروف - Hindi is our compatriot, India is ours

حب الوطنی کے جذبے سے سرشار رانچی کے رہنے والے عبدالستار چودھری گذشتہ 43 سالوں سے قومی پرچم تیار کر رہے ہیں، جس سے یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے دن جشن میں چار چاند لگتے ہیں۔

Abdul Sattar Chaudhry of Ranchi has been making flags for 43 years
حب الوطنی سے شرسار عبدالستار 43 سالوں سے تیار کر رہے ہیں قومی پرچم

By

Published : Aug 15, 2021, 10:43 AM IST

Updated : Aug 15, 2021, 11:17 AM IST

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے رہنے والے عبدالستار چودھری گزشتہ 43 سالوں سے قومی پرچم تیار کر رہے ہیں۔ یوم جمہوریہ ہو یا یوم آزادی، رانچی اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے لوگ ان کے دکان سے قومی پرچم خرید کے لے جاتے ہیں۔ اس دکان کی پہنچان ہی الگ ہے کیونکہ عبدالستار چودھری پرچم بنانے اور اسے فروخت علاوہ لوگوں کو پرچم کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

رانچی میں یوم آزادی جشن کے ساتھ منائی گئی۔ اس جشن میں چار چاند لگا رہے ہیں دارالحکومت رانچی کے رہنے والے عبدالستار چودھری، جو بازار میں پوستک پتھ کے نزدیک اپنی ترنگے کی ایک دکان چلاتے ہیں۔ اس کام میں ان کے گھر والے بھی ساتھ دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چار ماہ پہلے سے ہی وہ ترنگا بنانے میں لگ جاتے ہیں تاکہ لوگوں کو ملک کی شان پرچم آسانی سے مہیا ہو سکے۔ لیکن کورونا کی وجہ سے گزشتہ ایک سال سے حالات کچھ اور ہے۔

عبدالستار بتاتے ہیں کہ کورونا کی وجہ سے اس بار منافع نہ کے برابر ہے۔ اس کے باوجود گھر کے لوگ اس کام میں ساتھ دیتے ہیں۔ عبدالستار کے مطابق 43 سالوں سے ان کا کنبہ اس کام میں لگا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: حسرت موہانی ایک سچے مسلمان اور سچے محبِّ وطن تھے: مولانا شہاب الدین

چودھری کہتے ہیں کہ آج تک یہاں کے لوگوں نے مذہبی اتحاد کا ثبوت دیا ہے۔ اس قومی تہوار میں سبھی لوگ شامل ہوتے ہیں۔ ترنگے کی شان میں کوئی مذہب نہیں آتا۔ یہی وجہ ہے کہ قومی تہوار کو لوگ بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ مناتے ہیں۔ نمائندہ سے بات کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں’’ سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا، ہم بلبلے ہیں اس کی یہ گلستاں ہمار، مذہب نہیں سیکھاتا آپس میں بیر رکھنا، ہندی ہے ہم وطن ہے ہندوستاں ہمارا۔

وہ مزید کہتے ہیں کہ اس دن کو ہم اور ہمارے کنبہ کے لوگ عید کی طرح مناتے ہیں۔ جب تک میں زندہ ہوں، اس کام کو کرتا رہوں گا۔

Last Updated : Aug 15, 2021, 11:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details